کسی مہذب معاشرے میں موٹروے واقعہ جیسی درندگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم

547

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی  کے مختلف واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیر اعظم عمران خان کا معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی  کے مختلف  واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آئی جی صاحبان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ،خواتین کا تحفظ حکومت کی اوّلین ترجیح  اور ذمہ داری ہے،ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی اور سوسائٹی پر بدنما داغ ہیں۔

وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے  اور قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  معصوم بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے تدارک کے حوالے سے قوانین کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات  کیے جائیں۔