جعلی کرنسی چلانے کے الزام میں طاہر اشرفی کے بیٹے پر مقدمہ درج

1947

لاہور: مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر اشرفی نے کیخلاف جعلی کرنسی سے ‘لینڈ کروزر’ خریدنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے پر جعلی کرنسی چلانےکے الزام میں تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، بلال طاہر نے ہرچوکی کےتحسین رضا کھرل سے لینڈ کروزر گاڑی خریدی اور 52 لاکھ روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی میں اداکیے، گاڑی کے مالک نے رقم بینک میں جمع کروانا چاہی تو انکشاف ہوا ہے کہ ساری کرنسی جعلی ہے۔

تھانہ تتلے عالی کے علاقہ ہرچوکی کے تحسین رضا کھرل سے مولانا طاہر اشرفی کے صاحبزادے بلال طاہر اشرفی نے لینڈ کروزر گاڑی خریدی اور ادائیگی نقد رقم ادا کی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی  کے صاحبزادے کو  اپنے گھر میں بٹھاکر رقم بینک میں جمع کروانے گیا تو بینک منیجر نے بتایا کہ تمام رقم جعلی ہے جبکہ اس دوران بلال طاہر اشرفی گاڑی لیجانے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملنےپر سی آئی اے پولیس موقع پر پہنچی اور بلال طاہر اشرفی کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تتلے عالی تھانہ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ  دفعات  بی 420٫418٫489 کے تحت درج کرلیا ہے ۔