لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو ایک اور سرپرائز

537

راولپنڈی:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پرسرپرائز  دیتے ہوئے ایک اور  جاسوس بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول چکوٹھی  سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول سے پاکستانی علاقے میں 500 میٹر اندر تک داخل ہوچکا تھا جس کو فوری طور پر نشانہ بنا کر گرایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔