موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی، آرمی چیف

814

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ علاقائی اسٹریٹجک صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے،خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 235ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوا،جس میں کنٹرول لائن پر صورتحال اور آپریشنل ڈیپلائمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور مغربی سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے عمل اور آپریشن ردالفساد کی پیشرفت کا بھی احاطہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ حکومتی پالیسیوں اور قومی مفادات کاتحفظ پہلی ترجیح ہے،ملکی مفادات کے خلاف کچھ عناصرففتھ جنریشن  ہائبرڈ وار فیئر میں ملوث ہیں،ہائبرڈ وار فیئر سے متعلق حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1303680265550692353?s=20

آرمی چیف نے محرم میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا،کورکمانڈرز نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں ایل او سی پر بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کےبعد بھارت کی آئے روز ایل او سی پر اشتعال انگزیاں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

کور کمانڈرزکانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی اورانسداد کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔