بحرہند میں موجود آئل ٹینکر میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

314
سری لنکا: آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیس) بحر ہند میں سری لنکا کے ساحل کے قریب خام تیل سے بھرے بھارتی آئل ٹینکر میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ سری لنکن نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیو ڈائمنڈ جہاز میں لگنے والی آگ تشویش ناک ہے۔ دوبارہ آگ بھڑکنے کی وجہ ممکنہ طور پر تیز ہو اور ٹینکر پر درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آئل ٹینکر پر 2لاکھ 80 ہزار ٹن خام تیل موجود ہے، تاہم آگ تیل تک نہیں پہنچی۔ ادھر حکام نے تیل بردار جہاز کے ڈوبنے کا خطرہ ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ٹینکر میں پہلی بار آتش زدگی جمعرات کے روز لگی تھی۔