پروفیسر اعجاز کرکٹ ،پاکستان کلب سیمی فائنل میں داخل

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب نے النور جمخانہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میں النور جمخانہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 27۰3 اوورز میں صرف 79 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی مرزا احسن جمیل اور ذاکر علی ہی کْچھ مزاحمت کرسکے مرزا احسن جمیل نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے جبکہ ذاکر علی نے ایک چوکے کی مدد سے 36 گیندوں پر 13 رنز اسکور کیے اننگ کے دوران النور جمخانہ کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد سلمان نے 41 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ میر حمزہ ، محمد اصغر اور دانش عزیز نے بالترتیب 23 ، 8 اور 2 رنز دیکر دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 83 رنز 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا عماد عالم نے چار چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز اسکور کیے۔ جبکہ عثمان خان نے چار چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔ عمران علی اور عبدالصمد نے بالترتیب 33 اور 7 رنز دیکر ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض فہیم بخاری اور عزیز الرحمٰن نے سر انجام دیے۔ جبکہ محمد مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔