پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں ‘وارنر

244

لندن(جسارت نیوز) آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان اور اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں۔میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ میدان میں جاؤ، کھیلو اور واپس آ جاؤ، کوئی گالی نہیں، طنزیہ فقرے نہیں، تماشائیوں کی عدم موجودگی میں یہ ایک ایسی سیریز ہے جس میں ہوم میچز جیسا فائدہ حاصل ہے، اس ماحول میں بڑا اچھا محسوس ہوا۔یاد رہے کہ 2013ء کی ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کے ایک بار میں برطانوی کپتان جو روٹ کو مکا مارنے کے بعد سے ڈیوڈ وارنر کے خلاف انگلینڈ کے تماشائیوں کا رویہ رہا ہے، اوپنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی لگی تو ورلڈ کپ اور ایشیز سیریز میں کم بیک پر بھی ان کو تلخ الفاظ سننے کو ملتے رہے۔