سندھ حکومت نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا نام فائنل کردیا

612

کراچی: سندھ حکومت نے سیکرٹری بلدیات سندھ افتخارشلوانی کے نام کو کراچی کے نئے ایڈمنسٹریڑ کیے لیے فائنل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کی گرفتاری کے بعد سندھ حکومت نے روشن شیخ کو سیکرٹری بلدیات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات مقررکیا گیا تھا تاہم اب انہیں سیکرٹری بلدیات کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلدیاتی حکومت کے خاتمے کے بعد سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ افتخار شلوانی کی تعیناتی کا اعلان ایک سے دو روز میں کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بطور کمشنرکراچی افتخار شلوانی دودھ کے نرخوں پر قابو پانے میں ناکام رہے جبکہ نالوں کی صفائی میں بھی افتخار شلوانی کوئی اہم کردار ادا نہ کرسکے۔