علاقائی امن میں منفی بھارتی کردار خطے کیلیے خطرناک ہے، معید یوسف

305

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی میں بھارت کے منفی کردار کی وجہ سے خطے کو خطرات لاحق ہیں ،تنازعات کی عدم موجودگی کے بغیر علاقائی رابطے ممکن نہیں،معاشی سفارت کاری کے لیے علاقائی امن و استحکام لازمی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز افغانستان پر امریکی کانگریس کے مینڈیٹ ایکسپرٹ گروپ کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے ۔معید یوسف نے علاقائی سلامتی اور افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں بارے میں گروپ کو آگاہ کیا اور پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی
پیش کیا ۔ڈاکٹر معید یوسف نے علاقائی امن و سلامتی میں بھارت کے منفی کردار کی وجہ سے خطے کو خطرات لاحق ہیں ،معاشی سفارت کاری کے بارے میں پاکستان کا ویژن ہے ،تنازعات کی عدم موجودگی کے بغیر علاقائی رابطے ممکن نہیں،معاشی سفارت کاری کے لیے علاقائی امن و استحکام لازمی ہے۔