ہیم ٹیکسٹائل سلوگن” کچھ بھی نیا نہیں ، سب کچھ نیا”

428

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میسے فرینکفرٹ کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش کو آئندہ سال12جنوری سے 4روز تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔یہ نمائش 15جنوری تک جاری رہے گی۔نمائش کا سلوگن “کچھ بھی نیا نہیں ، سب کچھ نیا”(Nothing New, Everything New )ہے جو2021/2022 کے رجحانات پیش کرتا ہے۔”کچھ بھی نیا نہیں ، سب کچھ نیا” کے مرکزی خیال کے ساتھ ہیم ٹیکسٹائل میں نئے رجحانات اور نئے سیزن کا آغاز کیا جائے گا۔ 12 اور 15 جنوری 2021 تک ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں رنگوں سے مزین ٹیکسٹائل کے نت نئے ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔نمائش کے حوالے سے گزشتہ روزآن لائن پریس کانفرنس سے میسے فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگThimo Schwenzfeie ، ٹرینڈ کونسل ممبرAnja Bisgaard Gaede اورنائب صدر ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی Olaf Schmidt نے براہ راست فرینکفرٹ سے خطاب کیا۔