امریکہ یو اے ای کو ایف 35 طیارہ فرخت کرسکتاہے،اسرائیلی وزیر اعظم

508

یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نتن یاہو کا کہنا ہےکہ امریکہ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جدیدامریکی جنگی جہاز ایف 35 فروخت کر سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ منظوری انفرادی سطح پر دی ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکے تھے کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ امریکہ یو اے ای کو ایف 35 جہاز فروخت کرے۔

خیال  رہے کہ 13 اگست کو یو اے ای نے اسرائیل کو ایک ریاست تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے، یہ معاہدہ امریکہ کی مشاورت سے طے پایا اور دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ تر ملاقاتیں واشنگٹن میں ہوئیں، اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا اعلان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ہی کیا تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے یو اے ای کو جدید جنگی ایف 35 طیاروں فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دی تھی جس پر فوری طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ کو یہ معاہدہ ختم کرنے کو کہا تھا۔

واضح  رہے کہ بینجمن نتن یاہو نے کہا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں جدید امریکی جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ شامل نہیں تھا۔