کورونا وباء :مزید10 افراد جاں بحق ،424 نئے کیسز سامنے آگئے

392

اسلام آباد ( آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 424نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز8ہزار761 رہ گئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14
ہوگئی ہے اور6 ہزار328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلیے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 827ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار983، خیبرپختونخوا36 ہزار340، بلوچستان12 ہزار935، اسلام آباد15ہزار689، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار305 اور گلگت میں2 ہزار935 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار205 اور سندھ میں 2 ہزار415 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 143، گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 64 ہے۔