بھارت: کوڑے کے ڈھیر رافیل طیاروں کے لیے خطرہ قرار

141

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ائر مارشل نے کوڑے کے ڈھیر کو رافیل طیاروں کے لیے خطرہ قرار دے کر ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو خبردار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر اعلیٰ آنند اروڑا کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ انبالہ ائرفورس اسٹیشن کی قریبی آبادیوں میں کوڑے کے ڈھیر کم کرنے پر توجہ دی جائے، کیوں کہ گندگی کے باعث وہاں وہاں پرندے بڑی تعداد میں آتے ہیں، جو طیاروں کے خطرہ بن سکتے ہیں۔ خط میں فوری طور پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اسکیم نافذ کرکے اسٹیشن کے آس پاس 10 کلومیٹر کے علاقے کو صاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔