سابق ریسلر ‘دی راک’ اور اہل خانہ کورونا میں مبتلا

503

سابق ریسلر ڈیوائن جونسن المعروف ’دی راک‘ اور  ہولی وڈ ایکشن ہیرو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ 3 ہفتے قبل کورونا سے  شکار ہوگئے تھے۔

ڈیوائن جونشن کا کہنا ہے کہ  مثبت ٹیسٹ آنے کا  سن کر وہ چونک گئے ہیں،  آزمائش سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے جسے ہم نے برداشت کرنا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور2 کمسن بیٹیوں کے سمیت وائرس کا شکار ہوگئے تھے ، لیکن اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں مگر  انہوں نے کہا کہ ان کی2  اور 4سال کی  بیٹیاں کچھ دن ٹھیک ہوکر  گلے میں درد کی تشویش کے بعد واپس بیمار ہو گئیں ہیں۔

ریسلر جانسن نے کہا کہ اسے اور اس کے اہل خانہ کو قریبی دوستوں سے وائرس لگا ہے ، پوچھنے پر اسے بتایا کہ خاندان والے نہیں جانتے کہ انہوں نے یہ وائرس کہاں سے منتقل کیا ہے۔

دوسری جانب  ڈیوائن جانشن نے اپنی ایک ویڈیو میں  مداحوں کو ماسک پہننے ، آپ کے دفاعی نظام کو فروغ دینے اور تندرستی کے عزم جیسے معدد تجاویز پیش کی ہیں جو  وائرس سے نمٹنے کے لئے مفید ہیں۔