کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر 2023 کے وسط تک مکمل ہو گی،اسد عمر

450

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے سرمایہ کاری کیلئے بھی پرکشش ہو گا،یہ منصوبہ کراچی کےعوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق اسد عمر کی زیرصدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکلر ریلوے کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جس کی تعمیر 2023 کے وسط تک مکمل ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں تیسرے مرحلے پرکام کا آغاز یقینی بنایا جائے گا۔وزارت ریلوے سندھ حکومت کیساتھ رابطےمیں ہے،ہر مرحلے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔