پاکستان سنگل ونڈو بل 2020 ء منظورکرانے کی سفارش

216

اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ،محصولات واقتصادی امورنے پاکستان سنگل ونڈوبل 2020ء کو قومی اسمبلی سے منظورکرانے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے قائمہ کمیٹی کوایف بی آر میں اصلاحات اورملک مں ٹیکس کے نظام کوبہتربنانے کے لیے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔کمیٹی نے ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس ضمن میں
نظام الاوقات کے تعین پر زور دیا ہے۔ کمیٹی نے 2007ء سے لے کر 2019ء تک کے زیرالتواء انکم ٹیکس ری فنڈز کے کلیمز پر تشویش کا اظہار کیا اور ایف بی آر کو اس ضمن میں تفصیلی بریفنگ دینے اوراس ضمن میں متعلقہ فریقوں سے میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔