مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کو آج غسل دیا جائے گا

180

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی منظوری دے دی،جس کے بعد حرمین کی انتظامیہ آج یہ کام سر انجام دے گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بیت اللہ شریف کے غسل کی کارروائی کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر بھی شرکت کریںگے۔ واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو سال میں 2بار محرم اور شعبان میں آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کو غسل دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، جس پر بعد میں خلفائے راشدین بھی عمل پیرا رہے۔