تیونس: نئی کابینہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

216
تیونس: وزیراعظم ہشام مشیشی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پارلیمان سے خطاب کررہے ہیں

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں نامزد وزیر اعظم ہشام مشیشی اورٹیکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ پارلیمان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پارلیمانی اجلاس کے دوران 14 گھنٹے تک رائے دہی کا عمل جاری رہا اور اس دوران کابینہ کی حمایت میں134 اور مخالفت میں 67 ووٹ ڈالے گئے۔ تحریک نہضہ، قلب تیونس، اصلاح، قومی محاذ اور دیگر سیاسی جماعتوں اورخود مختار ارکان پارلیمان میں سے بعض نے بھی نئی حکومت کی حمایت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ میں 25 وزرا اور نائب وزیر ہوں گے۔