پاکستان اسٹاک کے لیے ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔نیویارک میں قائم ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ کے مطابق 2020 میں ایشیاء میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔ عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19کا بہترین انداز سے مقابلہ کیا۔ اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ غیرملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے خالص فروخت کنندہ تھے وہ اگست کے مہینے میں خالص خریدار بن کر ابھرے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا سے بہترین انداز میں نمٹا ہے۔