چین سے جھڑپ میں بھارتی اہلکار ہلاک

373

لائن آف ایکچوئل پر لداخ  سیکٹر میں چینی فوج سے جھڑپ میں بھارتی اسپیشل فورسز کا اہلکار مارا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق  ایک روز قبل لداخ میں چینی اور بھارتی سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک بھارتی اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ہلاکت کی خبر تبت کی ایک مقامی رہنما دی تھی   ابتدا میں  اس خبر کو مخفی رکھا گیا تھا تاہم اب بھارتی افسر کی ہلاکت  تصدیق کر دی گئی ہے۔

چین نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان علاقوں سے اپنے فوجیوں کو فوراً واپس بلائے جہاں انہوں نے دراندازی کی ہے۔ چین نے کہا ہے کہ نئی دہلی سرحدی فوجیوں کو قابو میں رکھے، ایل اے سی کی اشتعال انگیز خلاف ورزی بند کرے اور ان علاقوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے پر بھارتی زمین پر قبضہ کرنے کی چینی کوشش کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نئی دہلی میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری سخت بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے پر درہ ریکین کے نزدیک غیر قانونی طور پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کی ہے۔