موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی،مولاناغفور حیدری

165

حسن ابدال ( آن لائن)جمیعت علمائے اِسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و نفاذ ِاِسلام کے لییجذبہ ِحسینی کی اشد ضروت ہے، وقت کے یزید آج بھی دنیا میں ظلم و بربریت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ واقعہ کربلا صبر، استقامت اور حق کیلیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ اِن خیالات کا اِظہار
اُنہوں نے حسن ابدال میں جمعیت علمائے اِسلام کے رہنماء ملک محمد شاہد کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے اژدھا کے سامنے پھینک دیا گیا ہے ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوئی ہے،موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی سے بہت پیچھے ہے،اس حکومت سے جتنا جلد چھٹکارا حاصل ہو ملک کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔