حیدرآباد،بلدیاتی ملازمین مستقل نہ کرنے کیخلاف بھوک ہڑتال

147

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے اور مستقل نہ کیے جانے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ اس موقع پر سعید عطاری، حنیف شورو، مرزا مزمل بیگ، جاوید رحمت علی ودیگر نے کہا کہ ہماری تنخواہیں ہیں جبکہ 2009ء سے ادارے میں کام کررہے ہیں اور اس وقت تک ملازمت پر مستقل نہیں کیا گیا ہے، گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے، لاتعداد مرتبہ میئر کے دفتر کے چکر لگا چکے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمت پر مستقل کرنے کی اپیل کی بصورت دیگر بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔