احسان مانی اور وسیم خان چھٹیاں گزار کر پاکستان پہنچ گئے

519

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں بدترین کارکردگی دیکھنے اور چھٹیاں گزارنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دونوں بڑےاحسان مانی اور چیف ایگزیکٹووسیم خان پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے جمعےجبکہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے چھٹیوں کے بعد آج دوبارہ ہیڈ کوارٹر میں اپنے کام کا آغاز کردیاہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی 28 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طیارے سے انگلینڈ گئے تھے اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان جولائی کے دوسرے ہفتے سے چھٹیوں پر انگلینڈ میں موجود تھے۔