توہین عدالت پر ایک روپے جرمانے کی سزا

429

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے توہین عدالت پر معروف بھارتی قانون دان کو ایک روپے جرمانے کی سزاسنادی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر پرشانت بھوشن کو جرمانے کی سزا سنائی، انہوں نے عدلیہ کے خلاف دو ٹوئٹس کی تھی، جسے عدالت نے توہین آمیز قرار دیا۔

پرشانت بھاشن کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ججز پر بھی تنقید کی اجازت دیتی ہے۔

سپریم کورٹ نے سماجی رہنما اور قانون دان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں ایک روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  اگر پرشانت بھوشن 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہے تو انہیں  تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔