ایف اے ٹی ایف کیلیے قانون سازی کا معاملہ حل ہوجائے گا ،گورنر پنجاب

236

لاہور(اے پی پی )گور نر پنجاب چودھری محمدسرورنے علی ہجویری کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیدیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائیگا ، اگر اپوزیشن نے رکاوٹ ڈالی تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا ، اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی بہت زیادہ تفر یق ہے کیونکہ انکے کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ ٹکرائو کی پالیسی پر چل رہے ہیں ، ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی اور نیب کے معاملات کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے کر پشن ملک کے لیے کینسر بن چکی ہے اور ملکی ترقی میں سے سے بڑی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جہاں بھی بارشوں کی وجہ سے مسائل ہیں وہاں وفاقی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔