جاپانی وزیر اعظم شینزوآبے نے عہدے سے استعفا دے دیا

276
ٹوکیو: وزیراعظم شنزو آبے مستعفی ہونے کا اعلان کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی تاریخ میں طویل مدت تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے شینزوآبے نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی مدت مکمل ہونے میں ابھی ایک سال باقی ہے اور ملک کو بہت سے چیلنجز بھی درپیش ہیں جن کا سامنا کرنا باقی ہے، تاہم صحت کی خرابی کے باعث میں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 52 سالہ شینزوآبے آنتوں کے ورم کے مرض میں مبتلا ہیں۔