یوگنڈا: فٹبال گراؤنڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے 9 بچے ہلاک

584

کمپالا:یوگنڈا کے شمال مغربی ضلع اروا میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی نیل کی علاقائی پولیس کی ترجمان جوزفین انگوسیہ نےبتایا کہ واقعہ اروا شہر کی مغربی ڈویژن میں واقع اڈراماکاکو فٹبال گراؤنڈ میں اس وقت  پیش آیا،جب بچےبارش کے دوران فٹبال کھیل رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی گرنے کے واقعہ میں 9بچےہلاک اور 1 زندہ بچ گیا،انہوں نے کہا کہ بچوں  کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں

پولیس ترجمان کے مطابق لاشوں کو تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کرنے سے قبل پوسٹمارٹم کیلئے اروا کے ریجنل ریفرل ہسپتال پہنچایا گیا۔