لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے حزب اللہ پر حملے

709

اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز لبنان کی حدود سے اسرائیلی ڈیفنس فورس پرفائرنگ کی گئی جس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کی سرحدی حدود میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی حدود سے اسرائیلی فورسز پرفائرنگ کی گئی جس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کی سرحدی حدود میں گھس کر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،  اسرائیل کی جانب سے سن 2006کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لبنان کی حدود میں اسرائیل نے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زخمی ہونے یا جھڑپوں کی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی۔

zjea8GRr

دوسری جانب لبنان کے المنارٹی وی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی شمالی سرحد کے قریب فاسفورس فائر کیے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان  جنرل قاسم سلیمانی  کے قتل اور بیروت دھماکوں کے بعد کشیدگی عروج پر ہے ، حزب اللہ نے الزام عائدکرچکی ہے کہ بیروت دھماکوں میں اسرائیل اور امریکا ملوث ہیں۔