بیلاروس: صدر اقتدار بچانے کے لیے فوج سے مدد مانگنے پہنچ گئے

423
بیلاروس: صدر الیگزینڈر لوکاشینکو فوجی افسران کے ساتھ فائرنگ رینج کا معاینہ کررہے ہیں

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے حکومت مخالف مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی۔ مغربی شہر گرودنو میں فوجی چھاؤنی میں اپنے خطاب میں لوکاشینکو نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں ملک میںانقلاب لانے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج ملکی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ادھر اپوزیشن کی خاتون رہنما سویتلانا تیخانوفسکایا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بیلاروس کے عوام لوکاشینکو کو کبھی بھی صدر تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ روس نواز صدر کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں۔