کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 5 افراد ہلاک

136
کیلیفورنیا: جنگلات کی آگ کئی علاقوں میں اپنے پیچھے بڑے پیمانے پر تباہی کے آثار چھوڑ گئی

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل 24 ٹیمیں مختلف مقامات پر لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں لگنے والی اس آگ کے سبب اب تک کم از کم5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ کیلیفورنیا کے آگ بجھانے والے محکمے کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، تیز ہوا اور بجلی گرنے کے سبب گزشتہ 4 روز کے دوران آگ لگنے کے 370 واقعات پیش آئے۔