موڈیز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی

347

کراچی: موڈیز نے پاکستان کی معیشت پر اپنی ایک اور رپورٹ جاری کردی ہے۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے بے روزگاری کا تناسب 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 91.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔