صدرمملکت عہدےکاآئینی جوازکھو بیٹھےہیں،خواجہ آصف

753

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ صدرمملکت عہدےکاآئینی جوازکھو بیٹھےہیں،تحریک انصاف نےملک کوتباہی کےعلاوہ کچھ نہیں دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس  میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتیں ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن عاشورہ کے بعد مشترکہ حکمت عملی بنائے گی، 2سال میں صرف ملک میں تباہی ہوئی ہے، حکومت کی کارکردگی پر ماتم کے سوا کچھ نہیں کیاجاسکتا، حکومت نےمذاق کےعلاوہ ملک کےلیےکچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک چلانا تو بہت دور یہ ہرسطح پر تباہی کی طرف جارہے ہیں، حکومت کے  پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے، ان کا حکمرانی میں رہنا ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے کئی ارکان کو نہیں بتایاگیا، حکومت بتائے50لاکھ گھروں کےوعدے کا کیا ہوا؟

راجہ  پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ صدرمملکت نے پارٹی کارکن کی طرح تقریر کی ہے، مشترکہ اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی کیا وجہ ہے؟، یہ حکومت نااہل ہے، اس نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔

 ‏ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے  ملتوی کردیا گیا،جبکہ متحدہ اپوزیشن نےعاشورہ کےبعدلائحہ عمل تیارکرنےکااعلان کیا ہے۔