وزیراعظم کے ہمسائے کے گھرچوری کی واردات

432

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک کی رہائشگاہ کے ہمسائیوں کے گھر ڈیڑھ کروڑ کے قریب مالیت کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں وزیر اعظم کےگھر کے پڑوس میں مقیم اویس مجید نامی شہری کے گھر سے چور سے 1 کروڑ 30 لاکھ مالیت کا سامان لے اُڑے۔

نامعلوم چور طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری اویس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب ہماری فیملی سیرو تفریح کیلئے ایبٹ آباد گئی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چور واش روم کی کھڑکی کی طرف سے گھر میں داخل ہوئے۔