موزمبیق کی اہم بندرگاہ پر جنگجوؤں کا قبضہ‘ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک

220
موزمبیق: فوج علاقے میں گشت کررہی ہے‘ عسکریت پسند بندرگاہ کی ایک عمارت کے باہر تصویر بنوا رہے ہیں

ماپوتو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک موزمبیق کی ایک اہم بندر گاہ پر جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عسکری حکام نے اعلان کیا ہے کہ جنگجوؤں نے قدرتی گیس سے مالامال موکیمبواداپریا بندرگاہ پر قبضہ کرلیا۔ اس کارروائی میں جنگجوؤں نے آر پی جی سیون کا استعمال کیا اور ایک جہاز پر فائرنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ موزمبیق کے شمالی علاقے 2017ء سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔