پاکستان دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے: سینیٹر سراج الحق

730

لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔

منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں اور نظریے کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں، ہم عزم کرتے ہیں کہ آخری سانس تک پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی و فلاحی ممکلت بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے۔