پاکستان کا اسرائیل اوریو اے ای معاہدے پر رد عمل

941
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان کا اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)معاہدے پر رد عمل سامنے آگیا ہے، پاکستان یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یواے ای اور اسرائیل معاہدہ کا معاملہ ہمارے علم میں ہے،فلسطینی عوام کے جائز حقوق میں ان کا حق خودارادیت شامل ہے،مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کا قیام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ اسرائیل اور یواے ای کے درمیان معاہدے کے دورس مضمرات ہونگے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد ترک اور ایران نے عرب ممالک کے معاہدے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔