ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

559

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے اہم میچ میں گرین کیپس کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ بیٹسمین فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے۔فواد عالم 11 سال بعد انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان  آج سیریز میں بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، گرین کیپس کو سیریز برابر کرنے کے لیے میچ میں فتح لازمی درکار ہے۔پاکستان اس شکست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہار کی صورت میں میزبان انگلینڈ کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو جائے گی۔