سوشل میڈیا پرتوہین آمیزپوسٹ پرپاکستان کا بھارت سے احتجاج

580

اسلام آباد: سوشل میڈیا پرتوہین آمیزپوسٹ پرپاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ذریعےاحتجاجی پیغام بھجوایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خط میں بھارت کو لکھا ہے کہ کرناٹک کے انتہا پسند نے سوشل میڈیا پرتوہین آمیزپوسٹ کی، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس نے کارروائی کے بجائے مظاہرین کو نشانہ بنایا،بھارتی پولیس کے تشدد سے 3 مظاہرین شہید اورمتعدد زخمی ہوئے،بھارتی حکومت نےملزمان کو پکڑنے کے بجائے مسلمانوں پرحملوں کا الزام لگایا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ذمہ داروں کو پکڑے اور معاملے کی تحقیقات کرے،مودی حکومت مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔