بھارت: مہنگائی کے باعث نشے کے عادی افراد سینی ٹائزر پینے لگے

321

آندھرا پردیش (بھارت): کورونا لاک ڈاؤن کے باعث شراب کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جس کا متبادل بھارتی عوام نے سینی ٹائزر میں تلاش کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شراب مہنگی ہونے کے باعث شراب نوش افراد سینی ٹائزر کو پانی میں ملا کر بپینے لگے ہیں جو کہ لوگوں کیلئے مہلک ثابت ہورہا ہے۔

گزشتہ ہفتے سینی ٹائزر نوشی کے باعث جمعہ کے روز آندھرا پردیش کے علاقے ترروپتی میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اسی طرح کا ایک واقعہ ضلع پرکاشم کے کرویچڈو علاقے میں پیش آیا جہاں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ آندھرا کی کانگریس حکومت نے اپنے دوہرے مقصد کی کامیابی کیلئے تمام برانڈز کی شراب کی قیمتوں میں 75 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔