“اسرائیل میں چوتھی بار الیکشن سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے”

695

یروشلم: بینک آف اسرائیل کے گورنر عامر یارون نے کہا ہے کہ” ایک سال کے دوران اگر اسرائیل چوتھی بار الیکشن پر جاتا ہے توہماری  معیشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے”۔

بینک آف اسرائیل کے گورنر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اسرائیلی معیشت تباہی کا شکار ہے اگر اسرائیل اس دوران چوتھی بار الیکشن پر جاتا ہے توہماری معیشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

Israel coalition deal a victory for Netanyahu forged in isolation ...
بینی گانٹز اور نیتن یاہو کے مابین بجٹ کو لے کر شدید تناؤ

عامر یارون نےوزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک خصوصی بیان میں کہا کہ حکومت کو بجٹ اور اس وقت درکار دیگر معاشی فیصلوں کے چیلنجز درپیش ہیں انہیں حل کرنے کا راستہ نکالنا چاہیے۔

یارون  نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی بےیقینی کی صورتحال  مارکیٹ میں مندی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ کورونا وبا کے درمیان معیشت کو پہلے ہی “کافی مشکلات” درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ یارون کی جانب سے ایسے بیانات اس موقع پر آئے ہیں جب نیتن یاہو اور متبادل وزیراعظم بینی گانٹز کے مابین بجٹ کو لے کر شدید تناؤ ہے۔