لاک ڈائو ن ختم ،سعید اجمل سیر و تفریح کیلئے ناران پہنچ گئے

233

ناران (جسارت نیوز) لاک ڈائون کے ختم ہوتے ہی اپنی فیملی کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر سعید اجمل بھی سیر و تفریح کیلئے ناران پہنچ گئے۔سعید اجمل نے بتایا کہ ناران پاکستان کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے، سیاحت کی بحالی کے پہلے ہی روز ناران میں اتنا رش دیکھ کر حیران ہوں۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتوں کو ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحت پر پابندی 8 اگست سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔