ملک میں سیاحتی مقامات اور ہوٹلز کھل گئے

883

ملک بھر میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ سیاحتی مقامات سمیت سلک ہوٹل کھل گئے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق 10 اگست سے رسٹورنٹس اور کیفے کھل جائیں گے جب کہ کل سے پبلک پارکس و دیگر مقامات کھول دیئے جائیں گے۔

کھیلوں میں کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ باقی کھیلوں کی بھی اجازت ہوگی۔ کل سے ملک بھر میں جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کھل جائیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی نے روڈ ٹرانسپورٹ پر سے بھی تمام پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ میٹرو سروس بھی کل سے فعال ہو جائے گی لیکن اس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15 ستمبر سے کھولے جاسکتے ہیں۔ کل سے ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلر اور مزارعات بھی کھل جائیں گے۔

مارکیٹس میں ہفتے کی چھٹی کی پابندی کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔