کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑگیا

1004

کراچی میں مسلسل تین روز تیز بارش برسانے والا مون سون کا چوتھا سسٹم شہر سے نکل گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے، اب یہ سسٹم بلوچستان میں بارش برسا سکتا ہے۔

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔ جمعے سے شروع ہونے والی تیز بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بارش سے کے-الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں تاحال بجلی نہیں ہے۔