بیروت دھماکا، حسن نصر اللہ نے الزامات کو مسترد کردیا

634

 ایران نواز تنظیم حزب اللہ نے بارودی گودام میں ہونے والے دھماکوں میں اسلحہ بارود ذخیرہ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ بیروت میں بندرگاہ کے قریب جائے دھماکا پر ان کی تنظیم کا بھی اسلحہ و بارود کا ذخیرہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے مقام پر ذخیرہ کیے گئے دھماکا خیز مواد میں ان کی تنظیم نے کسی قسم کا اسلحہ ذخیرہ نہیں کیا تھا اور آزادانہ تحقیقات میں سچ سامنے آجائے گا کہ اس ہولناک دھماکوں کے پیچھے کون تھا۔

ٹیلی ویژن پر خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ ویئرہاؤس میں ان کا کوئی میزائل، بم، ہتھیار، گولیاں اور کسی بھی قسم کا اسلحہ و باردو موجود نہیں تھا بلکہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں ان کی تنظیم کے افراد بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے اور ان آزادانہ تحقیقات کے ذریعے ان تمام محرکات کو سامنے لانا چاہیے جو کہ خوفناک حادثے کا سبب بنے۔