وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ

747

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خطے میں امن کے لیے کی گئی کاوشوں پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے نے مائیک پومپیوکو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مباحثے میں امریکا کی شرکت پر مائیک پومپیوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی کونسل میں کشمیر پر بحث نے متنازع حیثیت واضح کردی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں پر بھی غورکیا،شاہ محمو قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان مستقل سیاسی حل کے لیے معاونت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ پاکستان نے افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے عالمی مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لویا جرگہ سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔