پاکستان: کورونا کے وار جاری،مزید 17 افراد جاں بحق

328

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 644 جبکہ 6 ہزار 52  مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 759 پنجاب میں 94,040 ،بلوچستان میں 11,821 خیبر پختونخواہ 34,432، گلگت بلتستان میں 2,287 ، اسلام آباد میں  15,182  اور آزاد کشمیر میں 2,124مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,250، پنجاب میں 2,164 ، خیبرپختونخوا میں 1,219، بلوچستان میں 137، اسلام آباد 170، گلگت بلتستان 55 اور آزاد کشمیر 57 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 99 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 20 لاکھ  79  ہزار 333  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 461  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 782 نِئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 17 اموات ہوئیں جبکہ 826 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 92 لاکھ 61 ہزار 406 افراد متاثر، 7 لاکھ 17 ہزار 710 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 214 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔