نوشہرہ :قرآن کی بے حرمتی اور شہید کرنے کی مبینہ کوشش

249

نوشہرہ (صباح نیوز)نوشہرہ افغان مہاجر کیمپ کنڈ خیرآباد کی جامع مسجد میں قران مجید کی بے حرمتی اور قرآن مجید کے اوراق کو شہید کرنے کی مبینہ کوشش۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن(R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر تھانہ آکوڑہ خٹک میں جامع مسجد کے امام مولانا مفتاح الدین کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف زیردفعہPPC 295Bکے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن کے مطابق افغان مہاجر کیمپ کنڈ خیرآباد کے امام مسجد مولانا مفتاح الدین ولد مولانا معین الدین کے مطابق نماز فجر کی اذان کے لیے مسجد میں داخل ہوا تو مین گیٹ کھلا ہوا تھا مسجد کے اندر نامعلوم شخص قرآن مجید کے اوراق کو شہید کررہا تھا ۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن(R)نجم الحسنین کے مطابق ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر کردی گئی ہے۔