غیر قانونی شراب لائسنس جاری کرنے پر عثمان بزدار نیب میں طلب

772

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار غیر قانون شراب لائسنس جاری کرنے پر طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو 12 اگست دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نجی ہوٹلز کو شراب کے لائسنس جاری کیے تھے۔

نیب نے عثمان بزدار کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جب کہ ان سے شراب لائسنس سے متعلق انویسٹی گیشن کی جائے گی۔