کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور طلب، احتجاج ریکارڈ

72

اسلام آباد (صباح نیوز) کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کے سیکٹر تتہ پانی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔