سائنسی تاریخ میں پہلی بار سورج کی لی گئ صاف تصویر

1043

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی نئی تصاویر جاری کر دیں جسے اب تک کی شفاف ترین تصاویر قرار دیا گیا ہے۔

ناسا اور یونیورسٹی آف سینٹرل لان کیش ائیر نے مذکورہ تصاویر طاقتور ترین ٹیلی اسکوپ کی مدد سے حاصل کیں، سورج کی تصاویر لینے کا عمل کئی روز تک جاری رہا۔

ماہرین نے سورج اور اس کے ارد گرد کے حالات کی تصاویر بھی لیں جو سائسنسی تاریخ میں پہلا کاررنامہ ہے۔

سورج کی مذکورہ تصاویروں پرماہرین نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سورج کے ارد گرد موجود سیاہ حصہ خالی نظر آرہا ہے اس میں الیکٹرویفائیڈ گیسز موجود ہیں جو 311 مائلز کی رفتار سے سفر کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سورج کا درجہ حرارت 18 لاکھ سینٹی گریڈ فارن ہائیٹ ہے، اس کے حجم لندن اور شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت کے درمیانی حصے کے برابر بنتا ہے۔

ناسا کے مطابق مذکورہ تصاویر ہائی سی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے لی گئیں ہیں، ٹیلی اسکوپ میں سورج کا ماحول اپنے حجم سے 43 مائلز کم نظر آیا جبکہ ستارے کے مقابلے میں یہ 0.01 فیصد اضافی تھا۔

ماہرین نے سورج کے سیاہ حصے کی تصاویر بنانے کی کوشش کی۔ ناسا کے مطابق سورج کا سیاہ حصے میں گرم مادہ موجود ہے اور یہ روشنی والے حصے سے لاکھوں گنا زیادہ گرم ہے۔